نئی دہلی/27ستمبر(ایجنسی) ایودھیا میں بابری مسجد رام جنم بھومی تنازع کاخوشگوار حل تلاش کرنے کے لئے دو اکتوبر کو بابائے قوم مہاتماگاندھی کی سالگرہ کے موقع پر پونے کی ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی کی طرف سے یہاں ایک قومی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر وشوناتھ ڈی کراڈ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلا ع
دیتے ہوئے بتایا کہ چھ دسمبر 1992 کے بعد سے سیاست کا شکار ہوجانے والے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازع کا حل سیاست سے ہٹ کر بین مذہبی مکالمہ کے ذریعہ خوشگوار طور پر حل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی کیوں کہ یہ مسئلہ سیاست سے حل ہونے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی نے اس سمت میں پہل کرتے ہوئے ایک ایسی تجویز تیار کی ہے جو ہندووں اور مسلمانوں دونوں کے لئے قابل قبول ہوسکتا ہے۔