نئی دہلی، 8 فروری' سپریم کورٹ میں اجودھیاکے بابری مسجد -رام جنم بھومی کے مالکانہ تنازعہ معاملہ سے منسلک درخواستوں پر آج سماعت شروع ہوگی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی بنچ اس کیس میں لنچ کے
بعد دو بجے سماعت کرے گی۔
کورٹ میں ہونے والی یہ سماعت بہت اہم ہے، کیونکہ جسٹس مشرا نے سنی وقف بورڈ اور دیگر کی اس دلیل کو مسترد کردیا تھا کہ درخواستوں پر اگلے عام انتخابات کے بعد سماعت ہو۔