: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29 اکتوبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے ایودھیا میں رام جنم بھومی بابری مسجد کی متنازعہ زمین سے متعلق معاملے کی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے پیر کو معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری، 2019 میں یہ معاملہ مناسب بینچ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ معاملے کی جلد سماعت کی دلیلوں کے درمیان جسٹس گگوئی نے کہا،"ہماری دیگر ترجیحات بھی ہیں"۔ معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ یا نئی بینچ کے قیام کے سلسلے میں کوئی فیصلہ آج نہیں کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے 27 ستمبر کو اسماعیل فاروقی معاملے میں اپنے 1994 کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے
سے انکار کر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد میں نماز پڑھنا اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے اور مسلمان کہیں بھی نماز پڑھ سکتے ہیں، یہاں تک کہ کھلے میں بھی ہے۔
اس وقت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے1۔ 2کی اکثریت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ اسماعیل فاروقی معاملے میں اس کورٹ کا 1994 کا فیصلہ تحویل اراضی سے منسلک اور خصوصی تناظر میں تھا۔ ایودھیا زمین تنازعے کی سماعت میں اس اس نکتےکو شامل نہیں کیا جا سکتا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبد النظیر ہیں۔ جسٹس بھوشن اپنی اور چیف جسٹس کی طرف سے فیصلہ سنایا جب کہ جسٹس عبدالنظیر نے اختلافات کا اظہار کرتے ہوئےعدم اتفاق کا فیصلہ سنایا