the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 5 جون (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہندوستانی فطرت کے شعور کو فروغ دینے پر زور دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرنے کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ہمیں پائیدار زراعت کی جانب بڑھنا ہوگا ، دوبارہ سے جنگل کاری کرنی ہوگی اور سمندری آلودگی کو روکنا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’آج ماحولیات کا عالمی دن ہے۔ ہندوستانی روایت میں پنہاں فطرت کے



تئیں شعور کو دوبارہ اپنے طرز زندگی میں اختیار کریں۔ انسان ، تمام جانداروں کی طرح ، فطرت کا ایک حصہ ہے ، مالک نہیں۔ فطرت کا احترام کرنے سے ہی انسانی معاشرہ اپنا مستقبل محفوظ کرسکتا ہے‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملک عالمی ماحولیات کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ماحول کو فوسل توانائی کی آلودگی سے بچانے کے لئے صاف ستھری اور قابل تجدید توانائی اور موثر توانائی ٹکنالوجی تیار کی جارہی ہیں ، زمین اور آبی وسائل کو کیمیائی اور شہری آلودگی سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.