the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:05اکتوبر(یواین آئی)سابقہ حکومتوں پر غریبوں کے لئے بنیادی سہولیات کو بھی نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد تین کروڑ لوگوں کو پختہ مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنانے کا کام کیا ہے آزادی کے 75ویں سال کے خاص موقع پر مسٹر مودی نے منگل کو یہاں گومتی نگر واقعہ اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد سہ روزہ اربن کانکلیو کا افتتاح کیا اور اترپردیش کو 4737کروڑ روپئے کے اخراجات والے 75پروجکٹوں کی سوغات دی۔انہوں نے پی ایم آواس اسکیم(شہری) کے تحت 75اضلاع کے 75000مستفیدین کو ڈیجیتل ذرائع سے چابھی بھی سونپی اور اسمارٹ مشن کے



تحت اترپردیش کی 10اسمارٹ سٹیز کی کامیابی کی 75کہانیوں پر مبنی کافی ٹبیل بل کا اجراء کیا۔ ساتھ ہی ریاست کے مختلف شہروں میں چلانے کے لئے 75الکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' سال 2014 کے بعد سے ہماری حکومت نے پی ایم آواس اسکیم کے تحت شہروں میں ایک کروڑ 13لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیر کو منظوری دی ہے اس میں سے 50لاکھ سے زیدہ گھر بنا کر غریبوں کو دئیے جاچکے ہیں۔ ایسے لوگ جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ مودی نے کیا کیا ہے ان کو بتاجا چاہتا ہوں کہ پی ایم آواس اسکیم کے تحت ان کی حکومت نے تقریبا تین کروڑ لوگوں کو مکان دئیے ہیں جس کی وجہ سے وہ لکھ پتی بن گئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.