معروف مصنف سلمان رشدی پر امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر حملہ کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے یہ اطلاع دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو رشدی جب لیکچر دینے والے تھے تب ان پر حملہ کیا گیا-
غور طلب ہے کہ ہند نژاد کے انگریزی مصنف رشدی 1980 کے دہائی میں اپنی کتاب کو
لیکر تنازعہ میں آئے تھے- اس کتاب کو لیکر مسلم معاشرے میں کافی غم و غصہ تھا-
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کے رپورٹر نے چوتکوا انسٹی ٹیوشن میں ایک شخص کو تیزی سے اسٹیج کے قریب آتے دیکھا۔ جب تعارف دیا جارہا تھا تو اس شخص نے رشدی کو گھونسا یا چاقو مار دیا- جس کی وجہ سے مصنف فرش پر گر گئے۔