the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرئع: 

آسٹریلیا: آسٹریلیا نے اپنا وہ گولڈن ویزا پروگرام میں بند کردیا ہے جس کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر مقامی ویزا دیا جاتا تھا۔ سگنیفیکنٹ انوسٹر ویز(ایس آئی وی)نام کی یہ اسکیم مالدار غیر ملکیوں کو راغب کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی۔ 
سال 2012میں شروع کی گئی اس اسکیم میں غیر ملکیوں کو آسٹریلیا میں 50لاکھ آسٹریلین ڈالر یعنی تقریبا 27کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری نے پر مقامی ویزا کی سہولت دی جاتی تھی 
حال ہی میں اس پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ حکومت نے بتایا کہ اس جائزہ اجلاس میں پتہ چلا کہ معیشت کو ترقی دینے کیلئے شروع کی گئی اس اسکیم سے امید کے مطابق فائدہ نہیں ملا ہے



اور یہ بدعنوانی کو فروغ دینے والی پناہ گا ہ بن گئی ہے۔جائزہ اجلاس میں پتہ چلا کہ یہ اسکیم بدعنوان افراد کو اپنے کالے دھند کی سرمایہ کاری کرنے کا ذریعہ بن گئی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس اسکیم کے تحت جتنے لوگوں کو ویزا دیا گیا ان میں سے 85فیصدی چین کے تھے۔ ماہرین اقتصادیات ایک طویل عرصے سے اس اسکیم کے خلاف اظہار خیال کرتے آرہے ہیں اور کہا جاتا رہا ہے کہ یہ اسکیم لوگوں کو کالے دھن کی سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ 
آسٹریلیا کے وزیر داخلہ کلیر او نیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں سے یہ دیکھتا رہا ہے کہ اس ویزا سے فائدہ نہیں مل رہا ہے جو ہمارے ملک اور معاشی نظام کی ضرورت ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.