: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
برما/28نومبر(ایجنسی) برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نشل کشی اور قتل عام کرنے پر برطانیہ کی آکسفورڈ کونسل نے میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی سے فریڈم آف سٹی اعزاز واپس لے لیا۔
آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لینے کا
فیصلہ برطانوی دارالحکومت لندن میں آکسفورڈ کونسل کی فل ہاوس میٹنگ میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو ۱۹۹۷ میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا جبکہ اب آکسفورڈ کونسل سے ان کی تصویر بھی ہٹا دی گئی ہے۔
لندن میں آکسفورڈ کونسل نے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی نشل کشی اور قتل عام کی بھرپور مذمت کی ہے۔