: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
منیلا/14نومبر(ایجنسی) ميانمار ميں روہنگيا مسلمانوں کے حوالے سے جاری بحران کے تناظر ميں آج منگل کو ملکی رہنما آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيرش اور امريکی وزير خارجہ ريکس ٹلرسن سے ملاقاتيں کیں۔ ان کی يہ ملاقاتيں منيلا ميں آسيان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئيں۔ گوٹيرش نے سوچی سے
کہا کہ پناہ کے ليے بنگلہ ديش ہجرت کر جانے والے لاکھوں روہنگيا باشندوں کو ميانمار واپسی کی اجازت ملنی چاہيے۔ اس ملاقات سے قبل ریکس ٹلرسن بھی سوچی سے ملے تھے، تاہم اس ملاقات کی کوئی تفصيلات نہيں بتائی گئیں۔ ٹلرسن بدھ کو ميانمار کا دورہ بھی کرنے والے ہيں۔ نوبل امن انعام يافتہ سوچی پر کافی دباؤ ہے کہ وہ روہنگيا مسلمانوں سے متعلق بحران کے خاتمے کے لیے زيادہ فعال کردار ادا کريں۔