: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امریکہ/14اکتوبر(ایجنسی) فرانس کی سابق وزیر ثقافت Audrey Azoulay کو اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ مراکشی نژاد آڈرے آزولائی نے 30 ووٹ حاصل کر کے اپنے قطری حریف حمد بن عبدالعزیز الکواری پر برتری حاصل کر لی۔ وہ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی حالیہ سربراہ ارینا بوکووا کی جگہ لیں گی جو 2009 سے اس منصب پر فائز ہیں۔
آزولائی کا تعلق مراکش کے شہر الصویرہ کے ایک تعلیم یافتہ یہودی
گھرانے سے ہے۔ ان کے والد آندرے آزولائی مراکش کے فرماں روا محمد السادس کے مشیر ہیں اور اس سے قبل السادس کے والد الحسن الثانی کے مشیر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
فرانسیسی ، ہسپانوی اور انگریزی زبان جاننے والی آڈرے آزولائی 4 اگست 1972 فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیدا ہوئیں۔ اس سے قبل ان کا خاندان فرانس ہجرت کر چکا تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پیرس کے ایک معروف اسکول سے حاصل کی جہاں سابق صدر فرنسوا اولاند جیسی شخصیات اپنے بچپن میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔