the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بارہ بنکی، 23اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش کی سیاست میں کانگریس کو حاشیہ سے نکال کر اقتدار کی دہلیز پر لے جانے کا حوصلہ دکھانے والی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی و اڈرا نے سنیچر کو یوگی حکومت پر کسانوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ انصاف کو کچلنے کی حکومت کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
بارہ بنکی کے ہرکھ بازار سے پارٹی کی پرتگیا یاترا کو روانہ کرنے سے پہلے محترمہ واڈرا نے کہاکہ انصاف کو کچلنے کی سرکاری کوششو ں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ کسانوں ہراساں کرنا قبول نہیں کیا جاسکتا جس طرح لکھیم پور میں مرکزی وزیر مملکت کے بیٹے نے کسانوں پر گاڑی چڑھاکر قتل کیا، اس کو دبانے کی ریاستی حکومت نے کوشش کی، وہ انصاف کو کچلنے کی پالیسی



تھی، جس کی مخالفت کرنے پر انہیں حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری خریداری مراکز پر کسانوں کے بدسلوکی اس حکومت نے کی، کسانوں کی پیداوار کو محدود مقدار میں خریدا گیا، دھان کی خریداری میں بدانتظامی کے سبب لکھیم پور کے ایک کسان کو منڈی میں پڑے اپنے دھان میں آگ لگانی پڑی جبکہ کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کے سبب للت پور کے ایک کسان کی کھاد تقسیم مرکز میں لائن میں کھڑے کھڑے موت ہوگئی۔ ملازمت مانگنے والے بے روزگاروں پر بی جے پی حکومت لاٹھیں چلواتی ہے، منتخب امیدوار جوائننگ کے لئے تحریک کررہے ہیں پر اس حکومت میں کوئی سنائی نہیں ہوتی، سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے، کانگریس متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو انصاف ملے یہی ہماری کوشش ہے جس کے لئے ہر جدوجہد کے لئے تیار ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.