نئی دہلی ، 05 فروری (یواین آئی) شیوسینا کے سنجے راوت نے جمعہ کو کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ ان دنوں جو سچ بولتا ہے اور سچ لکھتا ہے اسے غدار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے مسٹر راوت نے صدر کے خطاب پر شکریہ
کی تحریک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "سچائی سن کر ہی نجات ملتی ہے۔
" انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ، یہ جو چل رہا ہے وہ شرمناک ہے۔
پنجاب ، ہریانہ ، مغربی اتر پردیش کے کسان پورے ملک کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔