: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کی سینئر لیڈر آتشی نے ہفتہ کو یہاں راج نواس میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ پانچ دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔
لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے آتشی کو وزیر اعلیٰ کا حلف دلایا۔ محترمہ آتشی نے اپنے پانچ کابینی وزراء گوپال رائے ، کیلاش گہلوت ، سوربھ بھاردواج اور عمران حسین اور مکیش اہلاوت کے ساتھ حلف لیا۔ ان میں سے
چار کیجریوال حکومت کے دوران بھی وزیر کے عہدے پر فائز تھے، جب کہ مکیش اہلاوت کو پہلی بار کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ مسٹر اہلاوت سلطان پور ماجر اسے رکن اسمبلی ہیں جو ایک ریز روسیٹ ہے۔ وہ 2020 میں پہلی بار ایم ایل اے بے منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ مسٹر اروند کیجریوال نے مبینہ شراب گھوٹالہ کے الزام میں تہاڑ جیل سے ضمانت پر باہر آنے کے بعد 17 ستمبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔