the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اٹاری(امرتسر) 14 مارچ (ایجنسی) پاکستان کے نوروال میں واقع گردوارہ کرتارپور صاحب کے درشن کرنے کے لئے جانے والے عقیدت مندوں کے لئے بنائے جارہے کرتار گلیارے پر طریقہ کار اور سمجھوتے کےمسودے پر جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان کے افسران نے یہاں خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔

میٹنگ کےبعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے افسران نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ ہندوستان کی جانب سے میٹنگ میں وفد کی قیادت وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری ایس ایل داس نےکی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔



start;">پلوامہ میں 14 فروری کو مرکزی ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کےقافلے پر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے حملے میں 40 سے زیادہ جوانوں کے شہیدہونےاور اس کےبعد ہندوستان کی جانب سے پاکستان کےبالاکوٹ میں دہشت گردانہ کیمپ پر ہوائی حملے سے دونوں ممالک کے درمیان رشتے بہت ہی تلخ ہوگئے تھے۔ اس کےبعد دونوں ممالک کے درمیان کسی معاملے پر یہ پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ سمجھوتے کے مختلف پہلوؤں اور التزاموں پر تفصیلی اور مثبت بات چیت ہوئی۔ دونوں فریق کرتار پور صاحب گلیارے کےکام کو تیزی سے مکمل کرنے پر راضی ہوئے۔ دونوں جانب سے تکنیکی ماہرین نےبھی مجوزہ گلیارے اور ا س سےمنسلک دیگر مسائل پر غوروفکر کیا گیا۔ دونوں فریق اگلی میٹنگ 2 اپریل کو واگہہ میں کرنے پر راضی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے 19 مارچ کو تکنیکی ماہرین کی میٹنگ ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.