جموں ۔جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کویندر گپتا نے جموں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو ریاست کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری ہمدردیاں روہنگیا کے پناہ گزینوں کے ساتھ ہیں تاہم انہیں حالیہ دنوں میں منشیات اور فحاشی کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔ انہوں نے
کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں روہنگیوں کا یہاں آنا تشویش کی بات ہے۔ سنجوان فوجی کیمپ پر حملے کے تناظر میں اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ عسکریت پسندوں کا حملہ روہنگیا مسلمانوں کی موجود گی کی وجہ سے پیش آیا تاہم اس میں شک نہیں کہ سیکیورٹی انتظامات میں کہیں نہ کہیں لاپروائی ضرور ہوئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.