کلکتہ29دسمبر (یواین آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتےہوئے کہا کہ بی جے پی ہمارے ممبران اسمبلی کو خرید سکتی ہے مگر ترنمول کانگریس کو خریدنا ممکن نہیں ہے بولپور میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کو عوام کی جب تک حمایت حاصل ہے اس وقت تک ہم پر کوئی بھی اثر انداز نہیں ہوسکتا ہے ۔
ممتا بنرجی وشو بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بیدوت چکرورتی کو ’’بی جے پی کا آدمی قرار دی دیتے ہوئےکہا کہ وہ سیاسی آقائوں کے اشارے پر یونیورسٹی کے کیمپس میں فرقہ پرستی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور رابندر ناتھ ٹیگور کےقائم کردہ اس ادارے کی عظمت و تقدس کو پامال کررہے ہیں ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگالی ثقافت و کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔بنگال میں تشدد اور فرقہ واریت کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور یہاں فرقہ وارانہ سازش کی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جولوگ مہاتما گاندھی اور ملک کے عظیم لیڈروں کااحترام نہیں کرتے ہیں وہ سونار بنگلہ کبھی نہیں
کرسکتی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ رابندر ناتھ ٹیگور نے بہت ہی پہلے ہی سونار بنگلہ کی تشکیل کرچکے ہیں ۔بس اب اس کی حفاظت کی ضرورت ہے۔اور ہم رابندر ناتھ ٹیگور کے ذریعہ قائم کردہ سونار بنگلہ کی حفاظت کریں گے ۔بی جے پی فرقہ واریت کے ذریعہ رابندر ناتھ ٹیگور کے سونار بنگلہ کو داغدار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے بولپور جہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے روڈ شو کا اہتمام کیا تھا ۔ایک ہفتے بعد ہی ممتا بنرجی نے اسی جگہ روڈ شو کا اہتمام کرکے بی جے پی کو جواب دینے کی کوشش کی ہے ۔
بی جے پی کو’’بیرونی لوگوں کی جماعت‘‘ قرار دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ نفرت انگیز سیاست اور جعلی سیاست‘‘کودرآمد کرکے بنگال کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس سے بنگال کی سرزمین فتح نہیں کی جاسکتی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ وشو بھارتی یونیورسٹی ملک کی شان ہے اور یہاں ہندوستان بستا ہے مگر جب ہم دیکھتے ہیں کہ اس یونیورسٹی کو بھی فرقہ واریت کا رنگ دیا جارہا تھا مجھے دکھ ہوتا ہے ۔ٹیگور کی وراثت کو مجروح کیا جارہا ہے ۔