حیدرآباد، 14 فروری (ذرائع) اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ اس کے ساتھ گوا اور اتراکھنڈ کی تمام سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی-
گوا ریاست میں ووٹنگ کو لیکر ووٹرس میں کافی جوش دیکھنے کو ملا- یہاں پر پانچ بجے تک 75 فیصدی
ووٹرس اپنے ووٹ کا استعمال کرچکے تھے-
اترپردیش میں شام پانچ بجے تک 60.44 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی جبکہ اتراکھنڈ میں 59.37 فیصدی ووٹنگ درج کی گئی تھی- گوا اور یوپی کے مقابلے اتراکھنڈ میں ووٹنگ رفتار تھوڑی سست ہے- حالانکہ اتراکھنڈ میں پولنگ ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 8 بجے شروع ہوئی۔