: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کا نگر یس ور کنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ منعقد کی جارہی ہے جس میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جمعہ کو تلنگانہ کے حیدر آباد میں تھکو گوڈا کے راجیو گاندھی کے احاطے میں ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس اور کنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بارے میں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی کا
پہلا اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے جس میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ ملک کے عصری سیاسی امور اور عوام کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے صدر ما کار جن کھڑگے نے ہفتہ کو حیدر آباد میں پارٹی کی نو تشکیل شدہ اعلیٰ ترین پالیسی سازی باڈی اور کنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ طلب کی ہے جس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، ورکنگ کمیٹی میں مستقل اور خصوصی مد عوارکان کے ساتھ ہی کانگریس کی حکومت والی چار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔