the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:05اگست(یواین آئی)یوپی میں سال 2022 کے انتہائی اہم اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نےپولنگ بوتھ کی زمرہ بندی کے لئے شیڈول کا اعلان کر کے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں نئے پولنگ بوتھ اور پولنگ سنٹرس کی ناموں کو ترتیب دینے کے کام کاآغاز 17اگست سے ہوگا اور اس پر تمام سیاسی پارٹیوں اور دیگر سے اعتراضات لینے کے بعد پولنگ بوتھ کی حتمی لسٹ 23اگست کو جاری کی جائے گی۔ڈی ایم پولنگ بوتھ کے سلسلے میں تمام شکایات کا تصفیہ 7ستمبر تک کریں گے اور اس کے بعد اپنی فائنل لسٹ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس 20ستمبر تک جمع کریں گے۔ریاستی الیکشن کمیشن کی آف ڈی ایم کی جانب سے موصول اس لسٹ کو 25ستمبر کت دہلی میں الیکشن کمیشن کو بھیجے گی۔
وہیں دوسری جانب کورونا وبا کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 80سال سے زیادہ عمر والے افراد اور معذورین



کو گھر سے ہی ووٹنگ کا موقع ملے گا۔عمر رسیدہ اور پیروں سے معذور افراد کو اس بات بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔اس مقصد کے لئے پولنگ پارٹیاں ایسے افراد کے گھروں تک پہنچیں گی اور ان سے پوسٹ بیلٹس حاصل کریں گی۔80سال سے زیادہ عمر والے افراد کی تعداد تقریبا 23لاکھ ہے جبکہ پیروں سے معذورین کی تعداد کچھ 9لاکھ ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈی ایم کو اس کی ڈور ٹو ڈور تصدیق کا حکم دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اجے کمار شکلا نے ریاست کے تمام ڈی ایم، اے ڈی، اور ایس ڈی ایم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ الیکشن کی تیاریوں کاجائزہ لیااور نئی ہدایات کے بارے میں آگا ہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ اور پیروں سے معذور افراد کی تصدیق کے بعد ایسے ووٹر جو اپنا ووٹ میل کرنا چاہتے ہیں انہیں 12۔ڈی فارم دیا جائے۔انہوں نے جلد از جلد پولنگ بوتھ اور پولنگ سنٹروں کی ترتیب کا حکم دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.