the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
گوہاٹی، 14 دسمبر ( یواین آئی) آسام میں شہریت (ترمیمی) قانون کی مخالفت میں جاری پرتشدد واقعات کی وجہ سے کشیدہ صورتحال میں ہفتہ کو بہتر ی دیکھی گئی لیکن اب بھی ریاست کے مختلف مقامات پر اس قانون کی مخالفت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔ غیر معینہ کرفیو کے درمیان گوہاٹی اور ڈبروگڑھ میں کچھ گھنٹوں کے لئے کرفیو میں ڈھیل دی گئی ہے ۔ تین دن سے جاری تشدد کے بعد گوہاٹی میں معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے ۔ کرفیو میں 9 بجے سے 4 بجے تک ڈھیل دینے کے بعد لوگ صبح ضروری اشیاء خریدنے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔اے ٹی ایم اور پٹرول پمپوں پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی ۔ کرفیو کے بعد سپلائی کم ہونے اور مانگ بڑھنے کی وجہ سے کئی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ۔ شاہراہوں پر پرائیوٹ گاڑیوں کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بسیں بھی چل رہی تھی جبکہ تعلیمی ادارے اور دفتر اب بھی بند ہیں۔ڈبروگڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تشدد کا ایک بھی معاملے نہ درج ہونے کے بعد صبح 8 بجے سے2 بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ۔

 ڈپٹی کمشنر مانویندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ضلع سونت پور کے تیج پور اور دھیكياجلي تھانہ علاقوں میں 9 سے 5 بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ



پرامن مظاہرہ نہیں روکے گا لیکن سڑک ٹھپ اور امن اور امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ تن سكھيا اور جورہاٹ میں اگرچہ اب بھی کرفیو جاری ہے جبکہ فوج اور آسام رائفلز مختلف مقامات پر صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی امداد کر رہی ہے ۔ تشدد کی وجہ مسافر ٹرین منسوخ ہونے اور لمبی دوری کی بسیں سڑکوں سے غائب رہنے کے بعد ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ مسافروں کے لئے انتظامات کر رہی ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے گوہاٹی ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن اور بس اڈے سے خصوصی بسوں کا اہتمام کیا ہے ۔ گذشتہ 11 دسمبر سے منقطع انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے ۔ واضح ر ہے کہ شہریت (ترمیمی) قانون کی مخالفت میں ریاست کے مختلف مقامات پر مظاہرےہو رہے ہیں ۔ آسام ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلباء پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ دریں اثنا اروناچل پردیش کے مشرقی سيانگ ضلع انتظامیہ نے لوگوں کے لئے 24 گھنٹے ہیلپ لائن سروس کا آغاز کیا ہے ۔مشرقی سيانگ کی ڈی سی کنی سنگھ نے پھنسے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ا مداد کے لئے مختلف نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ راجیو رنجن سنگھ -9436043100، اے ڈی سی (ہیڈکوارٹر) ٹڈو بورانگ -9436253603، ای اے سی -9436249735، سی او (ٹی پی ٹی ) - 7628059313، ایس ڈی پی او -9436653803، او سی پی ایس پسي گھاٹ -9436259610،

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.