دہلی،27 مارچ (ذرائع) مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ہفتہ کو زبردست ووٹنگ ہوئی۔
آسام میں شام 6 بجے ووٹنگ ختم ہوگئی ، لیکن بنگال میں شام 6:30 بجے کے بعد متعدد جگہوں پر رائے دہندگان کی لائن کھڑی نظر آئی۔
حالانکہ شام 7 بجکر 15 منٹ
کے قریب بنگال میں ووٹنگ کا اختتام ہوا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ،آسام میں جہاں شام 6 بجے تک 72.14 فیصدی ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ، تو وہیں مغربی بنگال میں 79.79 فیصد ریکارڈ ہوئی-
مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے دوران 30 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے- جبکہ آسام میں 47 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی-