ریاست آسام میں غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی شناخت کے لیے تمام شہریوں کی ایک فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ ریاست کی 35 فیصد آبادی بنگالی نسل کے لوگوں کی ہے۔ انھیں خدشہ ہے کہ غیرملکی شہری کے نام پر
لاکھوں بنگالی باشندے اپنی شہریت اور قومیت سے محروم ہو سکتے ہیں۔ آسام میں گذشتہ 100برس کے دوران لاکھوں بنگالی بالخصوص مسلمان یہاں آ کر بسے۔ اب انھیں یہ ثابت کرنا پڑ رہا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی نہیں ہیں۔