پرتاپ گڑھ ،13اکتوبر:- سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر یونٹ کے نائب صدر آصف صدیقی نے کہا کہ ہندوستان متحدہ ثقافت کا ملک ہے ،جہاں لوگ صدیوں سے ایک ساتھ رہتے بستے آئے ہیں لیکن ایک خاص ذہنیت کے تنگ نظرافراد دو طبقات کے درمیان تفریق پیدا کرنے میں کوشاں ہے ۔
فی الوقت ملک کے حالات
دگرگوں ہیں اور اس موقع پرہم سب کو ملک کی ترقی کیلئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ہیڈکواٹر کے ایک میرج ہال میں جمعرات کی دیرشام منعقد مائنارٹیز ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذکورہ بالا باتیں کہیں۔