نئی دہلی،23اگسٹ (ایجنسی) گزشتہ چار دنوں میں دو ریلوے حادثوں کے بعد ریلوے بورڈ کے چیئرمین اے کے متل نے اپنی عہدے سے استعفی دے دیا۔
حکومت نے انکا استعفی منظور کرتے ہوئے ایئرانڈیا کے چیئرمین
اور مینیجنگ ڈائریکٹر اشونی لوہانی کو ریلوے بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے ۔
سرکاری اطلاع کے مطابق، کابینہ کی تقرر کمیٹی نے مسٹر لوہانی کو مسٹر متل کی جگہ ریلوے بورڈ کے نئے چیئرمین کے طور پر مقرر کیا ہے۔