the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 19 ستمبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شورش زدہ افغانستان میں جاری امن عمل کی صورت حال سمیت کئی اہم علاقائی اور باہمی دوطرفہ مسائل پر بدھ کو یہاںسنجیدگی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر مودی کی دعوت پر آنےوالے افغان صدر نے یہاں حیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں افغانستان میں ہونے والے انتخاب سے پہلے ملک میں امن اور میل ملاپ کے عمل کا جائزہ لیا اور دہشت گردی اور بنیاد پرستی کی وجہ سے افغان عوام کو درپیش چیلنج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔


start;">سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور افغانستان کی کثیر جہتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے 12 سے 15 ستمبر کے درمیان ہند افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری شو کی کامیابی سے اختتام ہونے کی تعریف کی اور چابهار بندرگاہ اور ایئر کوریڈور سمیت کنیکٹوٹی کو مضبوط کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ۔

میٹنگ میں دونوں فریق نے ڈھانچہ جاتی ترقی، انسانی وسائل کی ترقی اور دیگر منصوبوں کے ساتھ نئی ترقی کی شراکت داری کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ مسٹر مودی نے افغانستان کے امن اور مصالحت کے عمل کو ہندوستان کا پرزور تعاون اور دہشت گردی سے لڑنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.