the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/ 14 دسمبر (ایجنسی)کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت تیسر ی مرتبہ راجستھان کے وزیر اعلی بنیں گے اور راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نائب وزیر اعلی ہوں گے۔

راجستھان اسمبلی انتخابات کے کانگریس کو کامیابی ملنے کے بعد وہاں وزیر اعلی بنانے کے سلسلے میں دو دن تک جاری غوروخوض اور تبادلہ خیال کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے مسٹر گہلوت اور مسٹر پائلٹ کے نام پر مہر لگادی۔ راجستھان کانگریس کے مبصر کے سی وینو گوپال نے آج ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں مسٹر گہلوت کے نئے وزیر



اعلی کے طور پر نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر پائلٹ ریاست کے نائب وزیر اعلی ہوں گے۔ خیال رہے کہ مسٹر گہلوت اور مسٹر پائلٹ میں سے کسے ریاست کا وزیر اعلی بنایا جائے اس معاملے پر پارٹی کے اندر کافی غور و خوض ہورہا تھا اور دونوں کے حامی کانگریس اعلی کمان پر اپنے اپنے رہنما کے لئے دباو ڈال رہے تھے۔ 


اسمبلی الیکشن میں مسٹر گہلوت سردار پورا سے اور مسٹر پائلٹ ٹونک سے کامیاب ہوئے ہیں۔ مسٹر گہلوت 1998 سے 2003 تک اور 2008سے 2011 تک ریاست کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں جب کہ مسٹر پائلٹ مرکز میں وزیر رہ چکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.