منیلا/13نومبر(ایجنسی) گھریلو محاذ خصوصا اپنی آبائی ریاست گجرات کے سیاسی پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈیمونیٹائیزیشن اور ادھ پکے جی ایس ٹی نظام کے حوالے سے مسلسل حملوں کو سامنے رکھتے ہوئے آسیان بزنس سمٹ فورم سے اپنی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا دفع کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر یکجہت معیشت بن کر ابھرا ہے اور راست غیرملکی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکزبننے میں پیش پیش ہے۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">مسٹر مودی نے آسیان بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس میں کہا کہ اس سال جولائی میں یکساں جی ایس ٹی کا انتہائی مشکل نفاذ عمل میں لاکر ملک گیر سطح پر ٹیکس یکسانیت پیدا کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی مخالف مہم کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔