the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ "کھلے عام مجرمانہ کارروائیوں کا جشن منا رہے ہیں اور لوگوں کو جرم کرنے پر اکسا رہے ہیں۔
اسدالدین اویسی کا یہ ریمارکس ایک دن بعد آیا جب فڑنویس نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ جب کار سیوکوں نے 6 دسمبر 1992 کو بابری ڈھانچہ کو گرایا



تو وہ وہاں موجود ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔
ڈپٹی چیف منسٹر کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے صدر مجلس نے آج ٹویٹ کیا، "مہاراشٹر کے چیف منسٹر اور نائب چیف منسٹر کھلے عام مجرمانہ کارروائیوں کا جشن منا رہے ہیں اور لوگوں کو جرم کرنے کے لئے اکسا رہے ہیں۔ یہ دیوانی اور مجرمانہ بابری فیصلوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔"
اویسی نے X پر لکھاکہ فیصلوں نے ایسی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کی ہو گی۔ آئینی حلف اٹھانے والے افراد کو مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.