نئی دہلی، 4 فروری (اعتماد) گذشتہ جمعرات کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا۔ اس کا مسئلہ آج یعنی جمعہ کو پارلیمنٹ میں زور سے اٹھایا گیا۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے لوک سبھا میں خود پر حملے کے بارے میں کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتے۔ شاید وہ کل نہ رہے- لیکن یہ حملہ بہت سنگین ہے--
انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر سے کہا کہ انہیں زیڈ کیٹیگری سیکیورٹی نہیں چاہیئے، انہیں جواب چاہیئے کہ لوگوں کو اتنا بنیاد پرست کیسے کردیا گیا ہے-
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے جمعہ کی صبح ہی اعلان کیا کہ اویسی کو سی آر پی ایف کے
کمانڈو کی طرف سے زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی مہیا کرائی جائے گی-
https://youtu.be/8vpTdlfsqDc