دہلی، 22 اپریل (ذرائع) وقف ایکٹ کے خلاف دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ہلہ بول پروگرام میں مسلم رہنماؤں اور مولاناوں نے وقف ایکٹ کی شدید مخالفت کی اور اسے آئین اور مسلمانوں کے خلاف قرار دیا۔
اس پروگرام میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جمعیۃ علماء کے دونوں گروپ کے سربراہ مولانا ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی سمیت کئی مسلم تنظیموں کے
رہنما موجود تھے۔
اس میٹنگ میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کی۔ بی جے پی کے ذریعہ حال ہی میں جاری کردہ 16 صفحات پر مشتمل کتابچہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ وہ اس کا "حلال پوسٹ مارٹم" کریں گے۔
اویسی نے کتابچے کے پہلے نکتے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ 70 فیصد وقف اراضی پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'اگر لوگ ان زمینوں پر قابض ہیں تو آپ انہیں مالک بنا رہے ہیں لمیٹیٹشن ایکٹ لاکر۔