ذرائع:
حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے 15 جون کو اتراکھنڈ میں دائیں بازو کے گروپوں کے ذریعہ منعقد ہونے والی مہاپنچایت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا
ہے۔
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ 15 جون کو ہونے والی مہاپنچایت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جانی چاہئے۔ وہاں رہنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ وہاں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔