نئی دہلی/18اپریل(ایجنسی) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بی جے پی کی طرف سے سادھوی پرگیہ کو ٹکٹ دیے جانے پر تنقید کی ہے، بتادیں کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بی جے پی نے بھوپال سے امیدوار بنایا ہے، بتادیں کہ پرگیہ ٹھاکر 2008 مالیگاؤں بلاسٹ کیس میں ملزم ہے-
اویسی نے ٹیوٹ کرکے پرگیہ کو بی جے پی امیدوار بنائے جانے پر
سوال اٹھائے اور پوچھا کہ کیا یہی دہشت گردی کے خلاف بی جے پی کی جاری رواداری Tolerance ہے- وہیں ایک اجلاس میں اویسی نے کہا کہ بی جے پی کا انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی پر جاری Tolerance کی بات کہی گئی ہے، لیکن انہوں نے ایک دہشت گرد کے ملزم کو امیدوار بنایا ہے- بتادیں کہ بھوپال میں پرگیہ کا مقابلہ کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ سے ہوگا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.