the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع: 

حیدرآباد: بیر سٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ور کن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہاکہ مجلس بزرگوں کی محنت جدو جہد اور عوام کی اتحاد کی نشانی ہے۔فخرملت ح ضرت عبدالواحد اویسیؒ نے مجلس کا دور اندیشی کے ساتھ احیاء کیا‘سالا ر ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسیؒنے اسے بلندیوں تک پہنچایا۔ ہمار اکام ہے کہ جماعت کو مزید وسعت دیں۔ مجلس بھارت میں انمول ہے، ہماری پہچان اورہمار ی شناخت ہے۔ فرقہ پرستوں کے اشارے پر اور آر ایس ایس کے حکم پر بعض لوگ مجلس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور بعض لوگ اپنی انانیت کیلئے اجتماعیت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں‘نام نہاد سیاسی جماعتوں کے دم چھلے اور چھوٹی بی جے پی کے لو گ سیاسی قلعہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔ شخصیتں ختم ہوجائیں گی لیکن جماعت باقی رہے گی۔ بھارت میں ہر چیز کو مذہب سے جوڑ دیاگیا ہے۔ صرف نفر ت پھیلائی جارہی ہے۔ مجلس کے مخالفین بھی ان لوگوں سے ملے ہوئے ہیں اور مخالفین فرقہ پرستوں کے ایجنڈہ کی تکمیل میں ان کی مدد کررہے ہیں،ملک کے موجود حالات میں کیا لوگوں کو نظر نہیں آرہا ہے کہ بربادی کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ صفحہ ہستی سے مٹانے، شناخت کو چھین لینے، اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور مذہب سے دور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ مجلس کو مزید م ضبوط ومستحکم بنایا جائے۔ طاقتور جماعت ہوگی تو اس کے ذریعہ ظالم طاقتوں سے مقابلہ بھی مضبوط ہوگا۔ مجلس کی یہ کوشش رہے گی کہ نریندر مودی تیسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم نہ بنیں۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی و صدر مجلس نے ہفتہ کو دارالسلام میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے احیاء کے 66سالہ جشن کے موقع پر ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں بیرسٹر اویسی نے مجلس کے صدر دفتر دارالسلام میں پارٹی کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر مجلسی ارکان اسمبلی وکونسل، مجلسی کارپوریٹرس، نمائندہ کارپوریٹرس، سابق کارپوریٹرس، ابتدائی مجالس کے صدور معتمدین، سرگرم کارکنان، محبان مجلس اور عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی۔ شہر کے مختلف مقامات سے ارکان اسمبلی، کارپوریٹرس، ابتدائی مجالس کے ذمہ داران کے ہمراہ بائیک ریالیاں دارالسلام پہنچیں۔شہر میں جگہ جگہ مجلس کے 66سالہ جشن کے ضمن میں سبز پرچم، بیانرس اور ہورڈنگس لگائے گئے تھے۔ بائیک ریالیوں کے گروپس وقفہ وقفہ سے دارالسلام میں داخل ہورہے تھے۔ مجلس اتحاد المسلمین زندہ باد، نقیب ملت زندہ باد، حبیب ملت زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے تھے۔ رسم پرچم کشائی کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی



نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں اور دلتوں کو سیکولر ازم بچانے کی دہائی دی جاتی ہے اور ہمیں انتخابی میدان میں قدم رکھنے سے روکا جاتا ہے۔ جو لوگ مجلس پر بی ٹیم ہونے کاالزام لگاتے تھے وہ لوگ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات قریب ہیں۔50دن انتہائی اہم ہیں۔ مجلس نے حیدرآباد میں امن کو برقرار رکھا۔ فرقہ پرستوں کو شہر کی فضاخراب کرنے سے روکے رکھا۔ حیدرآباد پارلیمان کی نشست صرف مجلس کی نہیں ہے بلکہ بھارت کے غریب اور مظلوموں کی پہچان ہے۔ غیور اور بے بس لوگوں نے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ غیور نوجوانوں کی آواز ہے۔ اپنی طاقت کو مزید مضبوط کرنا پڑے گا۔ صدر مجلس نے کہاکہ مجلس کے پاس 66سالہ خدمات اور اس کی محنت ہے جس میں بزرگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ مجلس کو کمزور کرنے کے لئے بہت لوگ اپنے ارمان ساتھ لے کر چلے گئے۔ بعض لوگ صرف فیس بک لائیو کرکے خود کو ارطغرل غازی سمجھتے ہیں۔ عوامی خدمت کا مجلس کے پاس طویل ٹریک ریکارڈ ہے۔ہمارے بزرگوں نے ہمیں سکھایا کہ کوئی بھی کسی کام کے لئے رجوع ہوتو اس کا مذہب نہ دیکھیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر خدمت کریں۔ دارالسلام گواہ ہے کہ یہاں پر جو لوگ اپنے مقصد کے لئے آتے ہیں ان کی خد مت بلا لحاظ مذہب وملت کی جاتی ہے۔ مجلس کبھی بھی بھید بھاو نہیں کرتی۔ سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جاتا ہے۔ ابتدائی مجالس کے ذمہ داران اور کارکنوں کوچاہئے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبہ کو مزید مضبوط کریں۔ صدر مجلس نے مجلس کے 66برس کی تکمیل پر تمام کو مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ اپنے فضل وکرم سے مجلس کو صبح قیامت تک آباد وشاداب رکھے گا۔ نبی کریم ﷺکے صدقہ میں مجلس کی طاقت کو تلنگانہ کے علاوہ مہاراشٹرا، بہار، اترپردیش میں مضبوط کرتے ہوئے کامیابی ہمکنار کرے گا۔ مجلس کے 66برس کی تکمیل پر ضروری ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کو یاد کریں۔ فخر ملت ؒنے پرآشوب دور میں سیاسی سفر شروع کیا۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کا احیاء کرتے ہوئے ان کا دستور بنایا اور جماعت کو دستور ہند کے تابع کیا اور بھارت کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ وہ جامعہ نظامیہ کے ایک بہترین عالم دین او ر قابل قانون دان بھی تھے جنہوں نے برسوں قانونی جدوجہد کرکے دارالسلام کو حاصل کیا۔ حکومت کے قبضے کو برخاست کرکے کرایہ وصول کیا ان کرایوں سے ملگیوں کی تعمیر کی۔ فخر ملتؒنے کہا تھا کہ مجلس کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان بلدیہ اور دیگر ایوانوں میں عوامی نمائندے منتخب ہوں گے۔ انہوں نے تعلیمی ادارو ں کے قیام کا خواب دیکھا تھا۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے احیاء کے 66سالہ جشن سے مجلس کے ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.