حیدرآباد، ٢٥ اپریل (ذرائع) حال ہی میں ہوئے پہلگام دہشت گرد حملہ کے خلاف ملک بھر میں غم وغصہ دیکھا جارہا ہے-آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے آج ایک
منفرد انداز میں احتجاج درج کرواتے نماز جمعہ ادا کی۔
اُنہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل ہاتھ پر سیاہ پٹی باندھ کر نہ صرف اس حملہ کی شدید مذمت کی بلکہ متاثرہ افراد اور اُن کے خاندانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ بھی کیا۔