the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

اسد احمد کے جسد خاکی کو جھانسی میں ایک انکاؤنٹر میں مارے جانے کے دو دن بعد اتر پردیش کے پریاگ راج کے کساری مساری میں دفن کیا گیا۔

گینگسٹر سے سیاست دان بنے عتیق احمد کے 19 سالہ بیٹے اسد احمد کی لاش کو ہفتے کے روز اتر پردیش کے پریاگ راج کے کساری مساری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس آکاش کلہری نے کہا کہ اسد کی لاش کو براہ راست کساری مساری قبرستان میں لانے کا فیصلہ خاندان کا ہے۔


اسد کو کساری مساری قبرستان میں دفن کیا گیا جہاں ان کے دادا دادی سمیت دیگر تمام رشتہ داروں کو دفن کیا گیا تھا۔ اسد کی قبر عتیق کے



والد فیروز احمد کی قبر کے بازو کھودی گئی ہے۔ موجود لوگوں میں عتیق کی بہن شاہین بیگم بھی شامل تھیں۔

تدفین کے موقع پر بھاری پولیس فورس قبرستان میں موجود تھی۔ پولیس نے باہر بیریئر کھڑی کر رکھی تھیں۔ میڈیا والوں کو بھی اس کے آگے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اطراف کے علاقوں کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پولیس نے ڈرون کی مدد سے بھی نگرانی کی ۔ پولیس نے قبرستان کے اندر ایک رجسٹر رکھا تھا۔ لوگوں کو شناخت کے ساتھ نام لکھنے کے بعد ہی اندر جانے دیا گیا۔

اسد کی تدفین میں ان کے گھر کا کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا والد سے لے کر چچا اور بھائی سب جیل میں ہیں اور والدہ شائستہ پروین فرار ہیں اور ان پر 50 ہزار کا انعام ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.