ذرائع:
حیدرْباد:تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی بحیثیت چیف منسٹر پہلی بار غیر ملکی دورے پر روانہ ہو نگے۔ وہ جنوری کے مہینے میں سوئٹزرلینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ ریونت ریڈی 15تا19 جنوری کے درمیان سوئٹزرلینڈ کےداووس میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ریاستی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی وانڈسٹریزڈی سریدھر بابو اور اعلیٰ حکام چیف منسٹرکے ہمراہ داووس جائیں گے۔
بتایاجارہاہےکہ اس کانفرنس کے تحت چیف منسٹر دنیا کی سرکردہ کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ انہیں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا۔ جبکہ تلنگانہ نے پہلے ہی کئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے، تلنگانہ کا وفد ان کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرنے والا ہے۔ ان سے کہا جائے گا کہ وہ ریاست میں مزید سرمایہ کاری کریں۔
واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم میں سو سے زائد ممالک کے
سیاسی رہنما اور تاجر شرکت کریں گے۔ اس بار یہ میٹنگز پانچ دنوں تک ہوں گی جن کا عنوان فرم لیب ٹو لائف - سائنس ان ایکشن ہے۔ اس کانفرنس میں ہمارے ملک کے مرکزی وزراء کے علاوہ مختلف ریاستوں کے وزراء اور عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔
حیدرآباد شہر نے گذشتہ کئی سالوں میں اطمینان بخش ترقی حاصل کی ہے۔ کئی کمپنیوں نے شہر میں دفاتر کھولے ہیں اور بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ ریونت ریڈی حکومت اس ترقی کو جاری رکھنے کی ذمہ دارلی ہے۔واضح رہے کہ ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد واضح کیا کہ وہ شہر کی ترقی کے لئے پابند عہد ہیں۔
یہ ہم سب جانتے ہیں کہ ریونت ریڈی جنہوں نے 7 دسمبر کو تلنگانہ کے چیف مبسٹر کا عہدہ سنبھالا تھا، حال ہی میں انہوں میں انہوں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کے ہمرای وزیر اعظم نریندرمودی سے خیرسگالی ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران ریونت ریڈی نے وزیر اعظم مودی سے ریاست کی ترقی میں تعاون کرنے کی درخواست کی تھی۔