ذرائع:
دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 01 اپریل تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا۔ انہیں 21 مارچ کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔
راؤس
ایونیو کورٹس کی خصوصی سی بی آئی جج کاویری باویجا نے یہ حکم اس وقت دیا جب کیجریوال کو ای ڈی کی چھ دن کی تحویل کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ کل دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال کو کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا اور گرفتاری اور ریمانڈ کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر صرف نوٹس جاری کیا تھا۔