نئی دہلی، 4 ستمبر :) دہلی ہائی کورٹ نے آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی ہتک عزت کے معاملے میں اپنا جواب دینے میں تاخیر کرنے کے لئے پانچ ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن(ڈی ڈی سی اے ) سےمتعلق معاملہ میں مسٹر
کیجریوال کے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر مسٹر ارون جیٹلی نے ان کے خلاف 10 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
اس مقدمے کی سماعت کے دوران مسٹر کیجریوال کی جانب سے سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی نے مسٹر جیٹلی کے خلاف ناشائستہ لفظ کا استعمال کیا تھا ۔