ذرائع:
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات ختم ہوگئے اور اس کے ساتھ ہی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج شام تہاڑ جیل میں خودسپردگی کر دی۔ اپنی عبوری ضمانت ختم ہونے کے بعد سہ پہر 3 بجے کے قریب اروند کجریوال اپنے گھر سے شروع کرتے ہوئے ہنومان مندر اور پھر پارٹی ہیڈکوارٹر پر اپنی عقیدت پیش کرنے گئے۔ وہ جیل سے21 روز قبل سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر
کے باہر آئےتھے۔ آج عام آدمی پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبوری ضمانت نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے کہا میں نے 21 دنوں میں سے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کیا۔ میں نے تمام پارٹیوں کے لیے مہم چلائی۔ میں نے ملک کو بچانے کی مہم چلائی۔ ملک اہم ہے، عام آدمی پارٹی دوسرے نمبر پر ہے، انہوں نے اسے ناقابل فراموش تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا۔