غازی آباد، 16 اکتوبر:- سخت سیکورٹی اور بڑی تعداد میں میڈیا کی موجودگی میں آروشی کے والدین نوپور تلوار اور راجیش تلوار چار سال تک سلاخوں کے پیچھے رہنے کے بعد آج جیل سے رہا ہو گئے۔
وہ اپنی
بیٹی آروشی اور نوکر ہیمراج کے قتل کے معاملے میں یہاں کی ڈاسنا جیل میں بند تھے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ 12 اکتوبر کوسی بی آئی عدالت کے عمر قید کے فیصلے کو الٹتے ہوئے تلوار جوڑے کو رہا کر دیا تھا۔