: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے چین کی طرف سے اروناچل پردیش میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کو 'منمانی' اور احمقانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے
اور ہمیشہ رہے گا وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے چینی حکومت کے اس اقدام کے بارے میں یہاں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، "چین ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی اپنی احمقانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔