: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ..... مرکزی وزیرمالیات ارون جیٹلی نے پیر کو یہاں پہنچ کر راجیہ سبھا کی ممبری کے لیے اپنا پرچہ
نامزدگی داخل کیا۔ واضح ہو کہ مرکزی وزیر گزشتہ پارلیمانی الیکشن میں ہار گئے تھے تب سے وہ راجیہ سبھا کے ممبر نہیں رہے تھے اس لیے نئے سرے سے الیکشن لڑنے کے لیے انھوں نے پرچہ داخل کیا ہے ۔ راجیہ سبھا کا الیکشن اب یوپی میں دلچسپ ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی نے اپنا نواں امیدوار اتل اگروال کی شکل میں میدان مین اتار دیا ہے۔ چونکہ اسکے پاس صرف 8 ممبروں کو کامیاب بنانے کے لیے ووٹ ہیں لیکن بی ایس پی امیدوار کی سماج وادی اور کانگریس کے ذریعہ حمایت کردینے کے بعد اب نوین امیدوار کی امید ختم ہوگئی ۔