the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) ایئر انڈیا یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے حکومت کے منصوبے کے تحت رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ اور ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کے لیے دو پروازیں روانہ کریں گی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ دونوں پروازیں جمعہ کے روز روانہ ہوسکتی ہیں ان میں سے ایک فلائٹ دہلی سے اور دوسری ممبئی سے روانہ ہو سکتی ہے حکومت ان انخلائی پروازوں کے لیے ایئر انڈیا کو ادائیگی کرے گی بخارسٹ اور بوڈاپیسٹ



کے لیے طے شدہ پروازیں ہفتے کے روز بھی روانہ ہو سکتی ہیں۔
دریں اثناء، بوڈاپیسٹ میں ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ وہ رومانیہ اور ہنگری سے انخلائی روٹ قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں، خاص طور پر ہنگری اور رومانیہ کی سرحد کے قریب رہنے والے طلبہ کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کرکے منصوبہ بند اور منظم انداز میں روانگی اختیار کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.