نئی دہلی،29 جنوری (یواین آئی)صدر جمہوریہ کووند نے آج کہا کہ چین نے دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر حالات بدلنے کی کوشش کی لیکن فوج نے اس منہ توڑ جواب دے کر اس کے منصوبوں کو ناکام کردیا۔
مسٹر کووند نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ میں اپنے خطاب میں چین کا نام لئے بغیر کہا،’’اس کورونا کے دور میں جب ملک کے اندرونی آفات سے نمٹ رہا تھا،تب ہماری سرحد پر بھی ملک کی سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایل
اے سی پر دو طرفہ تعلقات اور معاہدوں کو درکنار کرتے ہوئے امن کو خراب کرنے کی کوششیں ہوئیں۔ لیکن ہمارے سلامتی دستوں نے نہ صرف پوری احتیاط ،چاقت اور حوصلے کے ساتھ ان سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا،بلکہ سرحد پر حالات بدلنے کی سبھی کوششوں کو بھی ناکام کیا۔
صدر نے کہا،’’ہمارے جانبازوں نے جس صبر،ہمت اور چاقت کا ثبوت دیا،اس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ جون 2020 میں ہمارے جوانوں نے مادروطن کی حفاظت کےلئے گلوان وادی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ ملک کا ہر شہری ان شہدا کا قرض دار ہے۔‘‘