: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
زمبابوے/15نومبر(ایجنسی) افریقی ملک زمبابوے میں آج بدھ 15 نومبر کی علی الصبح ملکی فوج نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔ فوج کی طرف سے نیشنل ٹیلی وژن پر بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد صدر رابرٹ موگابے کے ارد گرد موجود 146مجرموں145 کو نشانہ بنانا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فوجیوں اور بکتر بند گاڑیوں نے دارالحکومت ہرارے کے وسطی حصے میں واقع مرکزی حکومتی دفاتر، پارلیمان اور عدالتوں تک جانے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے۔ روئٹرز کے مطابق فوج کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے نہ تو زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور نہ
ہی ان کی اہلیہ اور صدراتی عہدے کی آئندہ ممکنہ امیدوار گریس موگابے کہیں دکھائی دیے ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی پیغام منظر عام پر آیا ہے۔ موگابے گزشتہ 37 برس سے زمبابوے کے حکمران چلے آ رہے ہیں۔
زمبابوے فوج کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت زمبابوے کے تمام بڑے شہروں پر فوج کا مکمل کنٹرول ہے اور حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں۔ علاوہ ازیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رابرٹ موگابے فوج کی تحویل میں ہیں اور وہ بخیر و عافیت ہیں جبکہ فوج کی جانب سے صرف ان افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو شرپسند اور جرائم پیشہ ہیں اور جو ملک کےلیے معاشی و سماجی مسائل کی وجہ بن رہے ہیں۔