لیہہ، 24 جون (یو این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج مکند ناروانے نے بدھ کے روز مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بتادیں کہ فوجی چیف کا یہ دو روزہ دورہ حقیقی کنٹرول لائن پر ہند – چین کشیدگی اور حال ہی میں چینی فوج کے ہاتھوں بیس بھارتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ جنرل ناروانے بدھ کے روز مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور
موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش وجذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔
مرکزی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنرل ناروانے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران منگل کو فائر اینڈ فیوری کورپس پہنچ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جنرل ناروانے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔