the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئي) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے میں وزارت دفاع اور تینوں افواج کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا آج یہاں جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ “وزارت دفاع اور مسلح افواج شہری انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی



ہیں"۔
انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت میں ڈی آر ڈی او کے زیرانتظام سردار ولبھ بھائی پٹیل کووڈ اسپتال میں آج شام تک مزید 250 بستروں کا بندوبست کیا جائے گا، جس سے اسپتال میں بستروں کی کل تعداد 500 ہو جائے گی۔ گجرات میں بھی محکمہ دفاع کی طرف سے 1000 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال چل رہا ہے۔
اس کے علاوہ لکھنؤ میں کووڈ سنٹر بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور اگلے پانچ چھ دنوں میں اس سینٹر میں کام شروع ہوجائے گا۔ اس اسپتال کو اترپردیش حکومت کے اشتراک سے آرمڈ فورسز میڈیکل سروس کے ذریعے چلایا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.