سری نگر، 21نومبر:- شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں منگل کے روز جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مسلح تصادم میں فوج کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے زرہامہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ
اطلاع ملنے پر فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، 98 بٹالیں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تاہم جب سیکورٹی فورسز ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی۔