the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) پٹیالہ ہاؤس عدالت نے پیر کے روز بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے معاملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین (آئی ایم) کے رکن عارض خان کو سزائے موت سنائی بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں قصوروار ملزم کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے آج سزائے موت سنائی۔ عدالت نے اس کیس کو 'نادر ترین واقعہ' قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے 8 مارچ کو ملزم قصوروار ٹھہرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ انکاؤنٹر کے وقت عارض خان موقع پر موجود تھا اور پولس کی گرفت سے فرار ہوگیا تھا۔ عدالت نے



کہا کہ اس نے فرار ہونے سے پہلے پولس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ بٹلہ ہاؤس مڈبھیڑ میں پولس ٹیم کے چیف انسپکٹر موہن چندر شرما پر بھی عارض خان نے فائرنگ کردی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی تھی۔
دہلی پولس نے عدالت سے عارض خان کو سزائے موت سنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ دہلی پولس کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر پبلک پراسکیوٹر اے ٹی انصاری نے کہا تھا کہ قانون پر عمل کرانے والے افسر پر گولی چلا کر، اسے قتل کیا گیا ہے، جو اپنی ڈیوٹی پر تھے۔ اس لئے اس معاملے میں سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.