نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا نے اپوزیشن کی طرف سے شدید ہنگامے کے درمیان ایک بہت ہی مختصر بحث و مباحثے کے بعد آج ثالثی اور مفاہمت (ترمیمی) بل 2021 منظور کردیا لوک سبھا یہ بل پہلے ہی منظور کرچکی ہے، جس سے بدھ کے روز پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی یہ بل ثالثی اور مفاہمت (ترمیمی) آرڈیننس کی جگہ لے گا۔بل کی منظوری کے بعد ، ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے اپوزیشن ممبروں کی
ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ایوان کو دن بھر کے لئے ملتوی کردی۔
حزب اختلاف نے نئے زرعی قوانین اور کسانوں کے معاملے پر ضابطہ 267 کے تحت التواء تحریک پیش کرکے بحث کا مطالبہ کیا تھا ، لیکن اس بات کو چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مسترد کردیا ، جس کی وجہ سے اپوزیشن ممبروں نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا۔ اس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک اور پھر دو بجے تک ملتوی کرنا پڑی۔